سعودی ولی عہد نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا، دفتر خارجہ نے خبر کی تصدیق کردی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ڈان ڈاٹ کام کو پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ متوقع تھا۔

اس دورے کے دوران، پاکستان کو 4.2 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج ملنے کی امید تھی، اور پاکستان سعودی پیٹرولیم کے متعدد معاہدوں کو دستخط کے لیے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سعودی مملکت گوادر میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام میں بھی معاونت کرے گی جب کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد چینی کمپنیاں ریفائنری کا کام چلائیں گی۔ ولی عہد شہزادہ سلمان نے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ ساتھ دیگر ایشیائی ممالک کا دورہ بھی ملتوی کر دیا۔ اب وہ صرف انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اگرچہ التوا کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سیاسی غیر یقینی صورتحال اور نئے آرمی چیف کی تقرری سمیت متعدد عوامل نے اہم کردار ادا کیا ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں