سندھ حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو اسلام آباد منتقل کر کے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر کو سکھر سے خصوصی طیارے کے ذریعے دارالحکومت لایا گیا۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ نے سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کو بتایا کہ سینیٹر کے خلاف درج مقدمات کو “سی کلاس” میں درجہ بندی کرنے کے بعد سواتی کی تحویل اسلام آباد پولیس کو دی گئی ہے۔

سماعت کے آغاز پر، سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ سواتی کے خلاف صوبے میں 30 سے زائد مقدمات درج کیے گئے تھے اور تمام کو “سی کلاس” کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔

اس پر جسٹس کریم خان آغا نے مسئلہ حل کرنے پر سندھ حکومت اور آئی جی میمن کی تعریف کی۔ دریں اثنا، سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) غلام نبی میمن نے گزشتہ پیشی کے دوران اپنے تبصروں پر عدالت سے معذرت کرلی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف بولنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سینیٹر کو دفعہ 500، 501، 505 اور 109 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ ماہ بھی انہی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے صوبائی پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف بولنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سینیٹر کو دفعہ 500، 501، 505 اور 109 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ ماہ بھی انہی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں