حکومت نے اتوار بازار کی اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا۔

اب اتوار بازار کے کپڑے (لنڈا کپڑے) عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔ سردی میں اضافے کے باوجود حکومت نے لنڈا کے کپڑوں پر ٹیکس لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان اور نئے ٹیکس کے باعث غریبوں کے لیے لنڈا بازار سے خریداری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

لنڈا بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اب حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے کے بعد اسلام آباد اور کراچی کے لنڈا بازار کے کپڑے اور دیگر اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی۔ بین الاقوامی مارکیٹ سے 25 روپے فی کلو ملنے والے کپڑوں پر 250 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اب لنڈا کی اشیاء پر ایک ڈالر کا ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے باعث سردی کے موسم میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں