الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رواں ہفتے اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کرائے جائنگے۔

معتبر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے رواں ہفتے اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ (ایل جی) کے انتخابات کرانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر پولنگ میٹریل کی نقل و حمل شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے نجی میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں صدر عارف علوی نے لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت بغیر دستخط کے واپس کر دیا جس میں یونین کونسلز (یو سیز) کی تعداد میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

صدر نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا اور کہا کہ اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی۔

صدر سیکرٹریٹ نے ایک پریس ریلیز میں صدر کے حوالے سے کہا کہ “وفاقی حکومت کی جانب سے جلد بازی میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی، جو جمہوریت کے لیے تباہی تھی”۔

مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے ناقص اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہوسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں