پنجاب حکومت کا سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے توسیع کا امکان

پنجاب حکومت صوبے میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات مزید ایک ہفتے تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

سرد موسم کے پیش نظر والدین کی اپیل پر سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں 9 سے 15 جنوری تک مزید ایک ہفتہ توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت سموگ کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پہلے ہی موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کر چکی ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے میڈیکل اور نرسنگ کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات میں بھی 8 جنوری 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

چھٹیاں 2 جنوری کو ختم ہونے والی تھیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ روٹیشن پر کام کرنے والے کلینیکل طلباء ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔

27 دسمبر 2022 کو لاہور ہائی کورٹ (LHC) نے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا حکم دیا۔ سموگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے یہ احکامات جاری کیے تھے۔

اس سے قبل وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کر دی گئی، وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام نجی تعلیمی اداروں میں 7 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا حکم دیا تھا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سرد موسم اور سموگ ہے۔ تو ہوسکتا ہے کہ پنجاب حکومت بھی پنجاب کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری 2023 تک توسیع کرے۔

موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی تعطیلات میں 2 ماہ کی توسیع کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں