پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پی ڈی ایم کی زیر قیادت وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ایک بار پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ایک بار پھر وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی چیئرمین عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی، معاشی صورتحال اور قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے بیانیہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عمران خان نے احتجاجی تحریک میں شرکت کا عندیہ بھی دے دیا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے اپنی ڈور ٹو ڈور مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مقامی قیادت کو پنجاب کی ہر یونین کونسل میں کم از کم ایک ہزار فارم پُر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ اعتماد کا ووٹ 11 جنوری 2023 سے پہلے لیا جائے گا جب کہ عام انتخابات اپریل کے مہینے میں ہونے کا امکان ہے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں نہیں ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ ملک میں عام انتخابات اپریل تک ہونے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں فوری تحلیل نہیں کیں بلکہ پارٹی ارکان سے مشاورت کے بعد کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ 11 جنوری 2023 سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں