آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات قصر الشاطی پیلس میں ہوئی جس میں شیخ محمد نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا چیف آف آرمی سٹاف مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے ملک اور عوام کی خدمت کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف عاصم منیر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ کام کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کی خدمت کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیر کو ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں اسلامی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر ان کے لیے بیت اللہ کا دروازہ بھی کھول دیا گیا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ سی او اے ایس کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

جنرل سید عاصم منیر شاہ پاکستان کے 17ویں آرمی چیف ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں