ملک بھر میں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور 700 سے 750 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مٹن اور بیف کے بعد اب مرغی کا گوشت بھی متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو رہا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور بعض دیگر شہروں میں بھی مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مرغی کا ایک کلو گوشت 700 سے 705 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں تقریباً 700 روپے کلو اضافہ ہوگیا۔

پولٹری فارم حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافہ چکن فیڈ کی قلت کے باعث متعدد پولٹری کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ملک کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 550 سے 600 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق فیڈ کی کمی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں