وزیر پٹرولیم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر غیر یقینی کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو پٹرول کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو چلانا ضروری ہے۔ اگر غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو پٹرول مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران کا ذمہ دار اسحاق ڈار کو ٹھہرانا درست نہیں، اس سے پہلے اسحاق ڈار اور عوام مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔ ماضی میں اقتدار میں رہنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ روس سے شپنگ کے تمام معاملات طے کر لیے ہیں، پاکستان اور روس کی ٹیکنیکل ٹیمیں بات چیت کر رہی ہیں، مارچ کے بعد کسی بھی وقت پہلی شپنگ کیلئے روس کو آرڈر دے دیں گے۔
Load/Hide Comments