ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ معزز ججوں کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہے: عطاء تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ معزز ججوں کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہے، ان کو مسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما عطاء تارڑ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے ہٹایا گیا، ملک میں انصاف کا دوہرا نظام نہیں چل سکتا۔ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک آڈیو لیک کی گئی، اس میں کس ٹرک کی بات ہو رہی ہے۔ 

دوسری جانب  فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک پر ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی رد عمل دیدیا،  انہوں نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصویر پر بنی میم شیئر کی جس پر درج ہے کہ ” ہارن دے کر پاس کر ،،، ٹرک دے کر انصاف کر ۔۔!!“ ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں