رمضان میں ورزش کا معمول کیسے جاری رکھا جائے؟

ماہ مقدس کی آمد آمد ہے۔ عموماً لوگ اس مبارک مہینے میں روزے کی وجہ سے ورزش ترک کر دیتے ہیں۔ تاہم فٹنس ایکسپرٹس نے کچھ ایسی تدابیر بتا دی ہیں، جن پر عمل کرکے ماہ مقدس میں بھی ورزش کا معمول جاری رکھ سکتے ہیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے تین دن ہرگز ورزش نہ کریں تاکہ آپ کا جسم روزے کے ساتھ موافق ہو جائے۔ 

کرسٹی نیلسن نامی ایک فٹنس ایکسپرٹ نے بتایا ہے کہ چوتھے روزے سے آپ ورزش شروع کر سکتے ہیں اور اس کے لیے افطار سے پہلے کا وقت بہترین ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے، جن کے پاس افطار کے فوراً بعد آرام یا قیلولہ کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ 

کرسٹی کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں زیادہ سخت ورزش سے گریز کریں۔ تاہم آپ ہلکا وزن اٹھا سکتے ہیں۔ آپ پلاٹیز، ٹوننگ ایکسرسائزز، سائیکلنگ اور طویل واک (40منٹ سے ایک گھنٹہ تک) کر سکتے ہیں۔خلیل نامی ایک فٹنس ٹرینر کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں دو اوقات ورزش کے لیے بہتر ہوتے ہیں۔ ایک افطار سے 60سے 90منٹ پہلے کا وقت اور دوسرا افطار کے 2سے 3گھنٹے بعد کا۔آپ لوگ کارڈیو ٹریننگ افطار سے پہلے اور ریزسٹنس ٹریننگ افطار کے بعد کر سکتے ہیں۔

کرسٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ رمضان کے مہینے میں ورزش شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ ماہ مقدس کے آغاز سے ہی شروع کر دیں۔ ایسے لوگ 30سے 40منٹ واک سے ورزش شروع کریں۔ ایک گھنٹے کی واک زیادہ بہتر ہو گی کیونکہ اس طرح ان کے جسم میں زیادہ چربی پگھلنی شروع ہو جائے گی۔ یہ لوگ دیگر ورزشیں بھی کر سکتے ہیں تاہم انہیں یہ ورزشیں افطار کے بعد کرنی چاہئیں۔البتہ واک افطار سے پہلے کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں