قوم کو فتنے سے نجات دلاؤں گا نوازشریف کاوطن واپسی کا عندیہ

نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ 15 دن یا 2 ماہ میں پاکستان آسکیں گے اور وہ ملک کو افراتفری سے بچانے کے لیے اپنی طاقت استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے رواں ہفتے کے شروع میں ایک ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے بات کی اور کہا کہ آئندہ انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا کارکن اکتوبر میں ووٹ ڈالنے کے لیے تیار رہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب ضروری ہے کہ عمران خان کو الیکشن جیتنے سے روکنے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ مضبوط امیدواروں کو دوں گا، عمران دور کی بے قاعدگیوں کو زیادہ سے زیادہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ مریم نواز عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں، تمام رہنما انتخابی مہم میں ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں