افغانستان کے ساتھ تین میچز کی سیریز ہو گی یا نہیں ؟ نجم سیٹھی

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے ساتھ تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیزیر کھیلنے کا اعلان کر دیاہے اور کہا ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ فائنل ہو گیا ہے،ٹیم کی قیادت شاداب خان کے سپرد کی گئی ہے ۔

نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا افغانستان کے ساتھ سیریز کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ہمیں حکومت کی جانب سے بھی کہا گیا کہ آپ کھیل لیں، ہم نے کہا اچھا ایسی بات ہے تو کھیلتے ہیں، ہم نے پھر ان کی ذمہ داری لگائی کہ آپ کی ہوم سیریز ہے آپ جو چاہئیں وہ کریں، ہم نے انہیں اپنی ضروریات بتا دی ہیں، جو کہ کمرشل پروڈکشن اور دیگر چیزوں سے متعلق ہے ، افغانستان کو کہاہے کہ مقام ایسا نہ ہو جس پر ہمیں اعتراض ہو ۔

افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق ، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر ،زمان خان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں