سندھ حکومت نے سیکیورٹی کمپنیوں کو سکارٹ سروس فراہم کرنے سے روک دیا

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز ہتھیار نہیں لے جاسکتے، اس لیے اب اسلحے کے ساتھ گاڑی یا ویگن کے ایسکارٹس نہیں ہوں گے۔

آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن نے تمام سیکیورٹی کمپنیوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی گارڈز کے بیٹھنے کے حوالے سے قواعد میں تبدیلی کی ہے۔ اب وہ کسی بھی گاڑی یا ویگن کے پیچھے ہتھیار لے کر نہیں بیٹھ سکتے۔ تمام سیکورٹی کمپنیاں فوری طور پر ایسکارٹ سروسز کی فراہمی بند کر دیں۔

ایسوسی ایشن نے گاڑی کے اندر بیٹھے باڈی گارڈز کے حوالے سے اپنی رکن کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  یہ سروس بھی بند کردیں اگرچہ اسلحہ کی نمائش نہ ہو،  کیونکہ پولیس اس کا غلط استعمال کرے گی اور اسلحے کی نمائش کے بہانے گارڈز کے خلاف کارروائی شروع کر دے گی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے تمام صارفین کو نہ صرف اس بارے میں مطلع کریں بلکہ ان سے کہیں  کہ وہ براہ راست وزیراعلی سندھ، ہوم سیکریٹری سے اپنی تشویش کا اظہار کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں