ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے، پاکستان اپنے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلے گا۔
پی سی بی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ کہاں کھیلے گا۔ وہ بھارت میں نہیں کھیلیں گے بلکہ آئی سی سی کی منظوری کے بعد کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلیں گے۔ اس کے بعد سری لنکا یا بنگلہ دیش میچوں کی میزبانی کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے اس سے قبل ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا تھا کہ دیگر ٹیمیں ایشیا کپ پاکستان میں کھیلیں گی اور بھارت اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
Load/Hide Comments