پی آئی اے کی خاتون فلائیٹ منیجر پر ہراسانی کا الزام لگ گیا، تحقیقات شروع

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ایک ایئرہوسٹس نے خاتون فلائٹ منیجر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

 نیو ز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایئرہوسٹس کی طرف سے ای میل کے ذریعے پی آئی اے انتظامیہ کو شکایت کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میمونہ فیروز نامی فلائٹ منیجر نے کراچی سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے والی پرواز کے دوران اسے ہراساں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی آئی اے گلگت، سکردو اور چترال کے لیے خصوصی سفری پیکج متعدی کرائے

ایئرہوسٹس کی شکایت پر تحقیقات کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ڈی جی ایم سکیورٹی، ایک خاتون اسسٹنٹ منیجر اور انچارج ایس ای سی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے میمونہ فیروز سے پوچھ گچھ کی ہے۔ 

ایئرہوسٹس کی طرف سے شکایت میں بتایا گیا ہے کہ میمونہ فیروز نے دوران پرواز اس کے ساتھ نازیبا زبان میں بات کی اور ناخوشگوار طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔ میمونہ نے مسافروں اور ساتھی عملے کے سامنے یونیفارم اور دیگرایشوز پر اسے تنقید کا نشانہ بنایااور اسے دھمکی دی کہ وہ اس کی تنزلی کرکے اسے تربیتی مرکز ٹرانسفر کرادے گی۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں