چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس جاری

وزیراعظم شہباز شریف جس کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں وہ انتہائی اہم ہے۔

اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حکومت نے ایک فوری قانون پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فل کورٹ کو مزید اختیار دے گا۔ حکومت نے قانون میں ترمیم کے لیے مشاورت کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔

  مجوزہ بل میں از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے، ازخود نوٹس لینے کا اختیار فُل کورٹ کو دینے کی تجویز  پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بل کو آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا مکان ہے ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں