الیکشن کمیشن عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرے،وکلاء کنونشن میں قرار داد منظور

لاہور میں وکلا کا بڑا کنونشن ہوا۔ جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ وکلا چاہتے ہیں کہ الیکشن جلد سے جلد کرائے جائیں اور الیکشن کمیشن اس کے لیے جو کچھ کر سکتا ہے وہ کرے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئینی مدت سے تجاوز کرکے انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ علاوہ ازیں قرارداد میں سپریم کورٹ کے ججز پر سیاسی مفادات کے لیے حملے کی مذمت اور سپریم کورٹ کے ججز کے اختلافات پر پریشانی کا اظہار کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ججز اپنے اختلافات کو ختم کریں۔وکلاء کی جانب سے قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ 

کنونشن میں خطاب کرتے ہوئےسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے کہا کہ الیکشن90روز کے اندر ہونے چاہیئں، سپریم کورٹ بار کسی سیاسی جماعت کے تابع نہیں ہے اور نہ ہوگی، وکلا کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ کالے کوٹ سے ہے، عدلیہ پر حملہ ہوگا تو پھر عدلیہ کیساتھ کھڑے ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں