رانا ثناءاللہ کے بیان کے بعد نظر آرہا ہے کہ انکے کیا عزائم ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد

تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا  ہےکہ ملک میں گھٹیا انتقامی سیاست کی جا رہی ہے ، قانون کی دھجیاں جس طرح  اڑائی جارہی ہیں  ایسا تاریخ میں کبھی پہلے نہیں ہوا ۔ رانا ثناءاللہ کے بیان کے بعد اب نظر آرہا ہے کہ انکے کیا عزائم ہیں ۔وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ ، سید عدنان جمیل، زبیر نیازی، ڈاکٹر سیمی بخاری اور یوسف وائیں کے ہمراہ میڈی سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ حسان نیازی کو صرف ہراساں کرنے کے لیے سب کچھ کیا جارہا ہے ۔ ملک میں ہر طرف ظلم کا دور دورہ ہے نااہل حکمران انتقام کی آگ میں اندھے ہو چکے ہیں ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں