اداکار ساتھیوں کی برائیاں کرنے والوں کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہیے، اداکارہ ریشم
سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے ٹی وی شوز میں اپنے ساتھیوں کو برا بھلا کہنے والوں کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ جب بھی شادی کرنا ہوگی تو سب کو بتا کر وں گی۔ مختلف ٹی وی شوز میں بیٹھ کر اپنے ہی اداکار ساتھیوں کی برائیاں کرنے والوں کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہیے۔ مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر ان اداکاروں کی عدم موجودگی میں ان کے بارے میں عجیب و غریب اور متنازعہ باتیں کرتے ہیں، ایسی باتیں کسی کو زیب نہیں دیتیں۔
Load/Hide Comments