قومی اسمبلی میں نیب آردینس 1999 میں ترمیم کا بل منظور

 قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں  نیب آرڈیننس1999 میں مزید ترمیم کا بل 2023 منظور کرلیا گیا۔

سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں  معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔

اس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل 2023 پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں مجموعہ ضابطہ فوجداری 1908 میں مزید ترمیم کا بل بھی منظور کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں