نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جا رہی ہے, مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جا رہی ہے۔ 

مسلم لیگ ن خواتین اور یوتھ ونگز کے حوالے سے منعقد ہونیوالے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں انہیں قوم کا معمار اور بااختیار بنائیں گے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے طبقات ہیں، ان کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے، نوجوان اور خواتین آبادی کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے درست سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے۔

Author

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں