سربیا کے سکول میں نوجوان نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا، 7 زخمی

 سربیا کے دارلحکومت میں واقع  سکول میں نوجوان نے فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

ہلاک ہونیوالوں میں 8 طالبعلم اور ایک سکیورٹی گارڈ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 طالبعلم اور ایک ٹیچر شامل ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ساتویں کلاس کے 14 سالہ طالبعلم نے اپنی کلاس میں جاکر پہلے ٹیچر کو گولی ماری اور اس کے بعد میں کلاس میں موجود طالبعلموں پر گولیاں برسانا شروع کردیں۔

ملزم کی ہم جماعت طالبہ میلان میلوسیوک نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا لڑکا بہت ہی خاموش اور خوش اخلاق تھا اور حال ہی میں اس نے ہمارا سکول جوائن کیا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ساتویں کلاس کے چودہ سالہ طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں