حکومت نے اسلام آباد میں فوج طلبی کا حکم جاری کردیا

 حکومت نے اسلام آباد میں فوج کو طلب کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ 

وزارت داخلہ نے کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر وفاقی دارلحکومت میں فوج طلب کرنے کا حکم جاری کیا ، جس کے بعد شہر کےمختلف مقامات پر پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں۔ 

اس سے قبل پنجاب میں بھی فوج تعینات کردی گئی ہے ، پاک فوج کی 10 کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سمیت اہم اضلاع میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختوںخوا میں بھی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے، پاک فوج کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے، فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے ۔  

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں