وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو دوبارہ گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کل ہائیکورٹ نےعمران خان کو ضمانت نہ دی تو ان کو دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔ 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج سہولت کاری بے نقاب ہوگئی ہے ، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ لاڈلہ کون ہے، ججز نے اپنے منصب کا بھی خیال نہیں کیا،  کل کی سماعت سے متعلق بھی عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے یہ سہولیات کسی اور کو میسر نہیں آئیں ، ہائیکورٹ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کو درست قرار دیا انہیں صرف طریقہ کار پر اعتراض تھا۔ 

انہوں نے کہا عمران خان نے القادر ٹرسٹ کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، عمران خان پر لاہور میں بھی ایک کرپشن کا بڑا کیس ہے جس میں انہیں عمر قید ہو سکتی ہے  ، عوام نے خود کو عمران خان کی گرفتاری سے الگ کرلیا ہے، عوام کا فیصلہ کبھی بھی عمران خان کے حق میں نہیں آئے گا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں