جیکلین فرنانڈز ایئرپورٹ پر اپنا سامان بھول گئیں

 200 کروڑ  کےمنی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جیکلین فرنانڈز آج ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں جہاں وہ صحافیوں اور فوٹوگرافرز کو دیکھ کر فوراً سکیورٹی چیک سے گزر کر ایئرپورٹ میں داخل ہوگئیں۔وائرل ویڈیو کلب میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو چند قدم چلنے کے بعد اپنے سفری سامان کے بارے میں خیال آیا۔ جب انہوں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو سامان باہر ہی موجود تھا، انہوں نے اپنی اسسٹنٹ سے سامان اندر لانے کو کہا کہ” اگرچہ یہ تو معلوم نہیں کہ وہ کہاں جا رہی تھیں لیکن فلم پروڈیوسر راگھو شرما بھی ان کے ہمراہ تھے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ پر کام میں مصروف ہیں۔”

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں