آرمی چیف، صدر پاکستان کی ارشد ندیم کو مبارکباد

آرمی چیف، صدر پاکستان کی ارشد ندیم کو مبارک باد

کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اہم شخصیات کی جانب سے مبار کباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان  کے لیے گولڈ میڈل جیتنےاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ آپ قوم کا فخر  ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ‘ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز  میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے’۔

    شہباز شریف نے لکھا ‘ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز  ہے’۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

    50% LikesVS
    50% Dislikes

    اپنا تبصرہ بھیجیں