تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

  تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ۹ مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور کہا کہ  میں آج سے تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کاکہناتھا کہ ہر  کسی کو ۹ مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرنی چاہیے ، میں بھی کرتی ہوں، میری وجہ سے میری بیٹی کو بھی آزمائش سے گزرنا پڑا، میرے خاوند کی موت کو پانچ ماہ ہوئے ہیں، بچوں کے سر پر والد کا بھی سایہ نہیں، میں ہر قسم کی فعال سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، میرے بچے اور میری والدہ میری ترجیح ہیں، اپنی صحت بھی اہم ہے ، اس کے علاوہ کوئی چیز اہم نہیں۔ 

یاد رہے کہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایک ٹی وی انٹرویو میں بھی تحریک انصاف کی قیادت سے شکوہ کرچکی ہیں اور ان کاموقف تھا کہ ’ عمران خان کو اپنی اور اپنی اہلیہ کی فکر ہے‘۔انہوں نے گرفتار ہونے والے کارکنان کو قانونی معاونت اور وکلا کی خدمات نہ ملنے پر بھی شکوہ کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں