عمران خان کے قریبی ساتھی سیف اللہ نیازی بھی پارٹی چھوڑ گئے

 پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا. انہوں نے یہ اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

سیف اللہ نیازی نے کہا کہ وہ پچھلے ایک سال سے بہت زیادہ ڈسٹرب ہیں، وہ اپنے بچوں اور صحت پر توجہ دینا چاہتے ہیں.  انہیں ریسٹ کی ضرورت ہے اس لیے وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کرتے ہیں، تمام پاکستانی اس کی صرف مذمت ہی کرسکتے ہیں. انہوں نے انتہائی مختصر پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر وہاں سے چلے گئے. 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں