بجٹ میں پہلی بار صحافیوں کیلیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص

 وفاقی حکومت نے پہلی بار سالانہ بجٹ میں صحافیوں کیلیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کر دی۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں کیلیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص ہونے کی خوشخبری سنائی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کیلیے ایک ارب روپے کی رقم بطور ہیلتھ انشورنس مختص کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ بحیثیت وزیر اطلاعات و نشریات یہ میرے مقاصد میں شامل تھا کہ میں صحافیوں کیلیے خاص طور پر اس مشکل وقت میں اس سہولت کا بندوبست کر سکوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں