ٓپاکستان میں آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے آٹے کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2400  روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ  کوئٹہ میں آٹا 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، 15 دن کے دوران کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 480 روپے مہنگا ہوا، 15 دن کے دوران کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 260 روپے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حیدر آباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2260 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے جبکہ خضدار میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2200، لاڑکانہ میں 2100روپے تک ہے۔ سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2040 روپے تک ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بنوں میں آٹےکا 20کلو کا تھیلا 1950 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے، پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں