سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ’خود غرض کپتان‘ کہہ دیا۔
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ’خود غرض کپتان‘ قرار دے دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک ہالینڈ کے مقابلے کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے الزام لگایا کہ بابر اعظم خود غرضی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ٹیم کے بجائے اپنے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو کچھ بدلنا چاہیے، اگر آپ بطور اوپنر فیل ہو رہے ہیں تو آپ کو نمبر بدلنا چاہیے تھا اور فخر زمان کے ساتھ اوپن کرنا چاہیے تھا۔
گوتم گمبھیر نے الزام لگایا کہ یہ خود غرضی کی ایک سراسر مثال ہے کہ آپ [بابر اعظم] اور رضوان اپنے نمبر اور اپنے ریکارڈ کو بلند رکھنے کے لیے اوپننگ کرتے رہتے ہیں، لیکن کپتان ہونے کے ناطے ٹیم کے لیے وہی کرنا چاہیے جو اچھا ہو۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ بہت سے کپتان ہیں لیکن بہت کم لیڈر ہیں۔ ہالینڈ کے خلاف میچ بابر اعظم کے لیے مثال قائم کرنے کا موقع تھا اور وہ اپنے بجائے فخر زمان کے ساتھ کھل کر سامنے آئے۔
یہاں ایک بات یاد رکھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مہینوں سے تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ وہ اچھا ٹوٹل نہیں بنا پا رہے ہیں۔