پاکستان تحریک انصاف آج کھاریاں سے اپنا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرے گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مارچ کے شرکاء آج کھاریاں سے منڈی بہاؤالدین پہنچیں گے، سابق وزیراعظم اور پارٹی سربراہ عمران خان آج شام 4 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

اتوار کو فیصل آباد، کھاریاں اور نوشہرہ میں پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ترکئی میں بم دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ موجودہ حکمرانوں کی ناکامیوں کا اندازہ پہلے ہی لگا چکے ہیں کیونکہ ملک نے تمام شعبوں میں تنزلی دیکھی ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد تک ملک کو بحران سے نہیں نکالا جا سکتا۔ لندن میں ایک مفرور شخص شکست کے خوف سے انتخابات کی مخالفت کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں