سمندری طوفان ‘بیر جوائے’ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا

سمندری طوفان بیر جوائے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ، راجستھان بھارت کے اوپر کم دباؤ والے علاقے میں سسٹم مزید کمزورہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھتےہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا، طوفان جنوب مغربی راجستھان اور جنوب مشرقی پاکستان تھرپار کر کے اوپر موجود ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار30سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈکی گئی، سسٹم کےمزیدمشرق کی طرف بڑھنےکاامکان ہے، راجستھان بھارت کے اوپر کم دباؤ والے علاقے میں سسٹم مزید کمزور ہو جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا سمندری طوفان بھارت کے ساحلی علاقے کچھ سےگزررہاہے، طوفان گزشتہ 6 گھنٹوں میں مزیدشمال مشرق کی جانب بڑھا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ٹھٹھہ کےمشرق سےسمندری طوفان 265 کلومیٹر ، بدین کے مشرق میں طوفان 170 اور کیٹی بندر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔

طوفان کےمرکز میں ہوائیں 30 سے 40 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندرکی صورتحال اب بھی خراب ہے، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں8 سے 10 فٹ تک لہریں بلندہورہی ہیں، کل تک سمندری طوفان بیپر جوئے مزید کمزور ہو جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں