پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے لڑکی کو قتل کردیا۔

سکھر میں پسند کی شادی کرنے پر رشتے داروں نے گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گوٹھ لال مشائخ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نے مارچ میں پسند کی شادی کی تھی، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں