سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

پاکستان میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 700تک تک آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو روز کے اضافے کے بعد آج 1700 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1458 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 72 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر 1958 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ملک سونے کی قیمت 1700 روپے بڑھی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں