وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا نیا آرمی چیف مقرر کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ترقی دے کر اب پاک فوج کا نیا سربراہ بنا دیا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو ٹوئٹر پر اس تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا جسے بعض لوگ جنوبی ایشیائی ملک کا سب سے طاقتور عہدہ قرار دیتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اگلا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اس وقت آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں تعینات ہیں۔ وہ سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہیں اور ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کے اندرونی کردار کی تفصیلی رپورٹ ’کراسڈ سوئڈز‘ کے مصنف شجاع نواز نے ’سیدھا تیر‘ قرار دیا۔

جنرل عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں۔

جنرل عاصم منیر جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ لیں گے جو 29 نومبر 2022 کو آرمی چیف کے طور پر اپنی چھ سالہ مدت ختم کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جمعرات کو کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ فوجی عہدے کے لیے چھ نامزد افراد کی فہرست میں سے منیر کا انتخاب کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس وقت آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں تعینات ہیں۔ انہوں نے ملک کی اہم انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف کے طور پر مختصر طور پر خدمات انجام دیں۔

یاد رہے کہ حتمی تقرری صدر کی منظوری کے بعد کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں