اب زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت نہیں رہی – آئمہ بیگ

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ انہیں اب کسی مرد سے کوئی توقع نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اس وقت اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت ہے لیکن اگر کوئی مرد ان کی زندگی میں آجائے تو وہ اسے بونس میں شمار کرتی ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا چینل کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں گلوکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی کھل کر کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے کم وقت میں اتنی شہرت حاصل کر لیں گی۔

انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے شادی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ انہیں اب کسی مرد سے کوئی توقع نہیں ہے۔

“مجھے اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کوئی آتا ہے تو یہ صرف ایک بونس ہوگا، ورنہ، مجھے ابھی اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے اپنی موسیقی سے شادی کر لی ہے”، آئمہ نے کہا۔

بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ماضی میں بالی ووڈ میں ایک پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تھی اور تقریباً سب کچھ ہو چکا تھا لیکن پھر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی بڑھ گئی اور ان کا پراجیکٹ رک گیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے اور وہ دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں