پی سی بی کا بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مبینہ طور پر بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ میں قومی ٹیم کا کپتان رہنے اور ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز ٹیسٹ میں ان کی حالیہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے بابر اعظم کی جگہ کپتانی کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

کپتانی اور ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ کی مدت کے حوالے سے فیصلے ہوم سیزن کے اختتام پر متوقع ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرتے ہوئے بابر اعظم کے تینوں فارمز میں اثر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شان مسعود ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ شان مسعود ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط دعویدار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں