وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29 جنوری کو روس کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ 29 جنوری 2023 کو ماسکو کے لیے روانہ ہوں گے اور 30 جنوری 2023 کو واپس آئیں گے۔ یہ پیشرفت روسی وفد کے پاکستان کے دورے کے بعد سامنے آئی ہے جہاں رعایتی تیل کی فروخت پر بات چیت کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ بات چیت کریں گے جہاں دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ جنیوا موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی کی جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سمیت خطے کو درپیش مسائل پر بات کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں