پی ایس ایل 8، نجم سیٹھی نے لاہور میں شیڈول میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز منصوبہ بندی کے مطابق جمعرات اور پیر کو لاہور میں ہوں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بقیہ میچز کے بارے میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا۔

پنجاب حکومت نے کرکٹ بورڈ سے لاہور اور راولپنڈی میں میچز کرانے کے لیے 50 ہزار ڈالر مانگے لیکن بورڈ نے دینے سے انکار کر دیا۔ بورڈ کے حکام نے کہا کہ کراچی میں میچز کی میزبانی کے اخراجات ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں