کرکٹر شیکھر دھون طلاق کے معاملے پرکھل کر بول پڑے
شیکھر دھون اور ایشا مکھرجی نے اپنی شادی ختم کر دی ہے۔ شیکھر دھون نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق کے بارے میں بات کی، اور انہوں نے کہا کہ ان کے رشتے میں کچھ انتباہی علامات تھے لیکن انہوں نے انہیں نظر انداز کیا۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ اگر وہ ان انتباہی علامات کو پہلے پہچان لیتے اور چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شیکھر دھون نے کہا کہ اگر وہ اب کسی سے محبت کرتے ہیں تو وہ ان انتباہی علامات کو صحیح طریقے سے دور کر سکیں گے اور اپنے رشتے کو ٹوٹنے سے بچا سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے رشتے میں کچھ ایسے ریڈ فلیگز ہوتے ہیں جو نشاندہی کرتے ہیں کہ اس جوڑے کا تعلق مستقبل قریب میں ختم ہونے جا رہا ہے۔ ان ریڈ فلیگز میں’کسی ایک فریق کا خود پسند اور مغرور ہونا، کسی ایک فریق کا مختلف معاملات پر کھل کر بات نہ کرنا، کسی ایک فریق کا دوسرے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنا، کسی ایک فریق کا دوسرے کی بے توقیری کرنا، میاں بیوی میں باہم اعتماد نہ ہونا، کسی ایک فریق کا رویہ غیر موافق اور غیر مستقل ہونا‘ سب سے بڑی سرخ جھنڈیاں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر میاں بیوی ان ریڈ فلیگز کی بروقت نشاندہی کر لیں اور ان کے تدارک کی کوشش کریں تو ان کا رشتہ بچ سکتا ہے۔