پی سی بی شاداب کو ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے ۔ راشد لطیف

کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شاداب خان کو سچ بولنے کی سزا دے کر ذہنی مریض بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ راشد لطیف کے مطابق ایک شخص سچ بول رہا ہے اور پی سی بی انتظامیہ اسے سزا دے کر خاموش کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ شاداب خان کو کرکٹ چھوڑنے کی وجہ سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

جب شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹایا گیا تو راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر کھلاڑی کرکٹ چھوڑنے کے بعد نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ ان کے ساتھ انتہائی سختی سے پیش آتا ہے جس سے وہ پاگل ہو جاتے ہیں۔ شاداب خان کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”افغانستان کے خلاف سیریز میں سلیکشن کمیٹی کے 5سینئر کھلاڑیوں کو ریسٹ دینے کے فیصلے کی مجھے اب تک سمجھ نہیں آئی۔ کیا ہم وہاں ہارنے کے لیے گئے تھے؟ پی سی بی کو عمر رسیدہ لوگ چلا رہے ہیں جنہیں جدید گیم کی سمجھ بوجھ ہی نہیں ہے اور وہ لوگ ایسے فیصلے کر رہے ہیں جو مستقبل میں پاکستانی کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہوں گے۔“

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف تین ٹی 20میچز کی سیریز میں شکست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے پی سی بی انتظامیہ پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو سیریز میں نہ بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں