سابق کرکٹر اظہرمحمود نے پی سی بی کا جھوٹ بے نقاب کردیا

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اظہرمحمود نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کےلئے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا۔ باؤلر اظہرمحمود نے یہ انکشاف ایک ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنے کی ہامی بھی بھری۔انہوں نے کہا کہ  اپنی مصروفیات کےباعث صرف افغانستان سیریز کے لئےہامی بھری تھی پھر اچانک پی سی بی نے دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کیا۔اظہر محمود نے کہا کہ افواہ تھی کہ شاید میں نے کوچنگ کرنے سے منع کیا تھا مگر ایسا نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت بھی کاؤنٹی کرکٹ میں سرے کی کوچنگ کر رہا ہوں، کیونکہ کوچ کےلئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ٹیم کےساتھ رہے۔انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کا ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا کنٹریکٹ ہے، مکی آرتھرجانتاہے کہ پاکستان میں کسی وقت بھی حکومت اور بورڈ تبدیل ہوسکتےہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں غیر یقینی کی سی صورتحال رہتی ہے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ طریقہ کار کیسے چلے گا، اگر بورڈ اس طرح خوش ہے تو پھر ٹھیک ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں