پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس تنویر الیاس کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نااہلی کے معاملے پر بحث کے لیے طلب کر لیا گیا۔

عمران خان کی زیر صدارت کل زمان پارک میں اہم اجلاس ہوگا۔ وہ آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور نئے وزیراعظم کے لیے ممکنہ ناموں پر بات کریں گے۔ تنویر الیاس کی نااہلی سے متعلق قانونی امور پر بھی غور کریں گے۔

واضح رہے کہ مظفر آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ تقریر کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور  ان کی اسمبلی کی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالت سے متعلق بیانات پر سردار تنویر الیاس کو قصور وار قراردیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں