چین سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ چین سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین سے تجارتی قرض کی مد میں تیس کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.03 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.43 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ملکی ذخائر 40 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments