امریکی صدر بائیڈن نے اہم اعلان کر دیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 میں ہونے والے صدارتی لیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن لڑنے کا با قاعدہ اعلان کر دیا ہے وہ دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور وہ جلد اپنی باضابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کریں گے۔
جو بائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ امریکا کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اگلے صدارتی انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔
اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ہی 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی نومبر میں جمع بھی کروا دیے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن ہر چار سال بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جاتے ہیں اور امریکی قانون کے مطابق ایک شخص امریکی صدر کا عہدہ صرف دو بار ہی سنبھال سکتا ہیں۔