پیر کو سپریم کورٹ توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

 صحافی عبدالقیوم صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

عبدالقیوم صدیقی نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ 15 مئی کو پیر کے روز توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے گی۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اندازہ لگائیں کہ یہ نوٹس کس کو اور کیوں جاری کیا جائے گا۔

بعد ازاں نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ نے بتائی کہ 15 مئی کو الیکشن نہ ہونے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا ، یہ نوٹس وزیر اعظم کو جاری ہوگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے تاہم اس حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے کوئی تیاری نہیں کی گئی۔ نہ تو الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں اور نہ ہی سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے جس کی وجہ سے الیکشن کا انعقاد ناممکن نظر آ رہا ہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں