جنگی مشقوں کیلئے سویڈن جانیوالے برطانوی افسر کو قتل کردیا گیا
جنگی مشقوں کے لیے سویڈن جانے والے برطانوی نیوی آفیسر کو قتل کر دیا گیا۔ 25سالہ آفیسر دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیے رات کو نکلا اور اگلی صبح اس کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی۔ اس کے قتل کے شبے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک برطانوی سروس ورکر اور تین سویڈش آدمی شامل ہیں۔
تمام ملزمان کی عمریں 20اور 30کی دہائی میں ہیں۔مقتول آفیسر برطانوی نیوی کے بحری بیڑے ’ایچ ایم ایس البیئن‘ پر مامور تھا۔ وہ اورورا 23دفاع مشقوں کے لیے سویڈن گیا تھا جو 17اپریل سے 11مئی تک جاری رہیں۔برطانوی وزارت دفاع کی طرف سے آفیسر کے قتل کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم تاحال آفیسر کو قتل کیے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
Load/Hide Comments