ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔  ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کےتعین کا تین مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔حکام کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Author

اپنا تبصرہ بھیجیں